Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اے پربھو ہم تیرے در پر سجدہ کرنے آئے ہیں - فاختہ

اے پربھو ہم تیرے در پر سجدہ کرنے آئے ہیں

حزقی ایل سروش گیت مطالعات: 40 پسند: 0

اے پربھو ہم تیرے در پر سجدہ کرنے آئے ہیں
اپنے اپنے دل نذرانے لے کے تیرے گھر آئے ہیں
...
تیری عظمت کے گُن گائیں ، تیرے پیار کے نغمے سنائیں
تیری پرستش حمد و ثنا سب مل کر کرنے آئے ہیں
...
دھرتی کی یہ خلقت ساری ، اور فلک کی فوج وہ بھاری
مکتی داتا جان کے تجھ کو پیار دکھانے آئےہیں
...
پیار کا بہتا ساگر تُو ہے ، ہر ذرّ ے میں پنہاں تُو ہے
خالی دلوں کو بھر دو یسوع جی پیاس بجھانے آئےہیں
...
گرتےہوؤں کو تُو نے سنبھالا ، پاپوں کی کیچ سے ہم کو نکالا
شکر گزاری کرتے ہوئے ہم درشن پانے آئے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید