Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
مژدہ جانفزا یہ سُنانے کا سال ہے - فاختہ

مژدہ جانفزا یہ سُنانے کا سال ہے

گریفن جونز شرر غزلیات مسیحی شاعری مطالعات: 50 پسند: 0

مژدہ جانفزا یہ سُنانے کا سال ہے
نقشِ ملال دِل سے مٹانے کا سال ہے
۔۔۔
خونِ جگر سے پھول اُگانے کا سال ہے
سویا ہوا نصیب جگانے کا سال ہے
۔۔۔
دل سے بھلائیں عہدِ گزشتہ کی نفرتیں
اُلفت کی مشعلوں کو جلانے کا سال ہے
۔۔۔
ہم ایک دل ہیں مشرق و مغرب میں ایک قوم
آپس کے تفرقوں کو مٹانے کا سال ہے
۔۔۔
آواز دے رہا ہے ہمیں کوہِ گلگتا
خونخوار سولیوں کو اُٹھانے کا سال ہے
۔۔۔
سیاہ شبِ سیاہ کا، رستہ نہ روک لے
قدموں کو تیز تیز بڑھانے کا سال ہے
۔۔۔
ایماں، عمل ، اُمید محبت وفا و صبر
عظمت کے یہ چراغ جلانے کا سال ہے
۔۔۔
ہم پوجتے ہیں سائے صلیبوں کے اے شررؔ
رازِ صلیب سب کو بتانے کا سال ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید