Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سولی کندھے پہ لئے پھرتا ہوں بازاروں میں - فاختہ

سولی کندھے پہ لئے پھرتا ہوں بازاروں میں

گریفن جونز شرر غزلیات مطالعات: 48 پسند: 0

سولی کندھے پہ لئے پھرتا ہوں بازاروں میں
تذکرے ہوتے ہیں بیگانوں میں اغیاروں میں
۔۔۔
میرے غم خانہ میں کیا آگ لگائے کوئی
میں تو خود جلتا ہوں احساس کے انگاروں میں
۔۔۔
خون ٹپکاؤں گا ملت کے تحفظ کے لئے
شہر کی گلیوں میں، کھلیانوں میں، بازاروں میں
۔۔۔
آلِ اضحاق کی چوکھٹ پہ لگا دوں گا لہو
شور مچ جائے گا فرعون کے درباروں میں
۔۔۔
رہبرو! قوم کے ایماں کو نہ مفلوج کرو
قوم سرگرداں ہے مدت سے تپش زاروں میں
۔۔۔
میں مروں گا تو بُرا چاہنے والے میرا
دفن ہو جائیں گے ظلمات کی دیواروں میں
۔۔۔
جُز شررؔ تیرے نہ رہبر ہے نہ حقداں کوئی
تجھ سا کوئی نہ ملا قوم کے فن کاروں میں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید