Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اے خداوند خدا ، تو ہے سنتا دعا - فاختہ

اے خداوند خدا ، تو ہے سنتا دعا

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 69 پسند: 0

اے خداوند خدا ، تو ہے سنتا دعا
تو تسلی میری ، تو صبر ہے میرا
۱
تیری کھیتی ہوں میں، اور ہیکل بھی ہوں
تیرا مسکن ہوں میں ، اور مقدس بھی ہوں
روحِ ابنِ خدا ، یونہی تعریف میں
زندگی کا سفر ،ہو بسر یہ میرا
۲
میں گھٹوں تو بڑھے ، میں جھکوں تو اٹھے
میں مروں تو جئے، میں چھپوں تو دکھے
خونِ یسوع مجھے ، روز دھوتا رہے
میں خداوند کا ہوں، ہو فخر یہ میرا
۳
میری آواز میں ، تیرا سنگیت ہے
کلوری کے خدا ، تو میرا میت ہے
آنکھ روشن رہے ، تجھ کو تکتی رہے
تیری آغوش میں ، اب ہو سر یہ میرا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید