Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اے خدا میرے باپ کیوں نہ تجھے پہچانا - فاختہ

اے خدا میرے باپ کیوں نہ تجھے پہچانا

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 58 پسند: 0

اے خدا میرے باپ کیوں نہ تجھے پہچانا
باپ کے ناطے سے کیوں نہ تجھ کو جانا
۱
چھپا نہ رہ میری آنکھوں سے
تجھے میں جاننا چاہوں
یسوع نے تیری پہچان بخشی
تجھ ہی میں بڑھنا چاہوں
۲
مانگنے سے پہلے جانتا تُو
کیا کیا میں پانا چاہوں
آزمائش میں نہ ڈالنا بس
یہی مانگنا چاہوں
۳
جیون میں میرے تُو ہو مہان
تجھ سے لپٹنا چاہوں
باپ بیٹے پاک روح کی
پرستش کرنا چاہوں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید