Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تیرا پیار کبھی نہ مٹے گا - فاختہ

تیرا پیار کبھی نہ مٹے گا

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 61 پسند: 0

تیرا پیار کبھی نہ مٹے گا
جپتا ہوں بس نام تیرا
میری تمنا میری دنیا
میرا ہر اک جام تیرا
۱
پیار تیرے نے یسوع مسیحا
پیار کا رنگ بدل دیا ہے
روپ تیرے نے یسوع مسیحا
جیون کاروپ بدل دیا ہے
دل میرا یہ دھڑکن تیری
ہر دھڑکن پیغام تیرا
۲
سولی کا وہ بہتا دھارا
پیار تیرے کی زندہ نشانی
لعنتی بننا پاپ اٹھانا
ازلی ابدی پریم کہانی
پاپی کا علاج تو ہی ہے
کامل ہے آرام تیرا
۳
آج کسی کو تُو بھی مسیحی
یسوع کی خوشخبری سنانا
اندھوں کو بینائی دینا
گرتے ہوؤں کو بڑھ کے اٹھانا
پیارے خداوند فضل سے بھر دے
فضل ہی فضل کلام تیرا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید