Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آج خوشی سے گاؤں گا گیت مسیحا کے - فاختہ

آج خوشی سے گاؤں گا گیت مسیحا کے

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 61 پسند: 0

آج خوشی سے گاؤں گا گیت مسیحا کے
یسوع یار میرا یسوع پیار میرا غمخوار میرا دلدار میرا
یسوع سوچ میری ، یسوع کھوج میری
یسو ع ذہن میرا سنسار میرا
دکھی دل کی پکار اسے پاپیوں سے پیار
جوڑے دل کے جو تار ، وہ ہے یسو ع سرکار
میرا فدیہ دیا ، میرا دام بھرا
میرا عوضی بنا ، مجھے معاف کیا
کبھی چھوڑے نہ مسیح ، مکھ موڑے نہ مسیح
پیٹھ پیچھے سے خنجر گھونپے نہ مسیح
کبھی دھوکا نہ دے جھوٹا وعدہ نہ کرے
کبھی ہاتھ بڑھا کر پیچھے نہ کرے
مجھے اس نے جنا ، مجھے اس نے چنا
اس عالم سے پیشتر اپنا گنا
حکمت بھی دی دولت بھی دی
روح پاک کی مجھ پر مہر بھی کی
میری آس خدا، میرے ساتھ خدا
میری لاٹھی خدا ، میری کاٹھی خدا
میری جاٹی خدا، میرا ساتھی خدا
ایمان خدا، پیمان خدا، رحمان خدا، چوپان خدا
دل جان خدا، میری شان خدا
میری آن خدا، میری تان خدا
دولت یسوع، عزت یسوع ، شہرت یسوع، رحمت یسوع
بخشش یسوع، آشش یسوع ، کاوش یسوع ، کوشش یسوع
میری تان یسوع ، پہچان یسوع
رگ رگ یسوع ، نس نس یسوع
روح جان جسم یسوع یسوع
۱
یسوع اول یسوع آخر یسوع پھر سے آئے گا
ساتھ مجھے لے جائے گا
۲
وہ ہے جلال کا بادشاہ اور میں اس کا درباری ہوں
نوکر میں سرکاری ہوں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید