Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سارے جلال کی دولت یسوع کا چہرہ ہے - فاختہ

سارے جلال کی دولت یسوع کا چہرہ ہے

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 57 پسند: 0

سارے جلال کی دولت یسوع کا چہرہ ہے
سارا کمال اور عزت یسوع کا چہرہ ہے
دنیا سجانے والا یسوع کا چہرہ ہے
یسوع مسیح کا چہرہ مجھ میں دکھتا ہے
۱
میرا نجات دہندہ یسوع مسیحا ہے
میرا رُخ رخشندہ یسوع مسیحا ہے
سب کا خداوند زندہ یسوع مسیحا ہے
یسوع مسیح کا چہرہ مجھ میں چمکتا ہے
۲
حشمت حیات اور حکمت یسوع مسیحا ہے
چاہت نجات اور قدرت یسوع مسیحا ہے
میری شفا کا منبع یسوع مسیحا ہے
یسوع مسیح کا چہرہ مجھ میں نکھرتا ہے
۳
ہر دم جو ساتھ نبھائے یسوع مسیحا ہے
ہر پل جو راہ دکھائے یسوع مسیحا ہے
روح القدس جو دلائے یسوع مسیحا ہے
یسوع مسیح کا چہرہ مجھ میں دمکتا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید