Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ڈھلتا جاتا ہوں یسوع کی صورت پر - فاختہ

ڈھلتا جاتا ہوں یسوع کی صورت پر

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 58 پسند: 0

ڈھلتا جاتا ہوں یسوع کی صورت پر
ایمان رکھتا ہوں مسیح کی قدرت پر
یسوع مسیح کی مانند بنتا جاتا ہوں
دھیرے دھیرے لہو سے دھلتا جاتا ہوں
۱
پاپ گھنونے لہو سے اس نے دھو ڈالے
موتی اپنی الفت کے پرو ڈالے
ایسے موتی میں پرونا چاہتا ہوں
۲
خواب نہیں حقیقت ہے وہ زندہ ہے
باپ کے دہنے بیٹھا ہے تابندہ ہے
لینے آئے گا ہمیں بتلاتا ہوں
۳
شہرت،عزت، برکت یسوع دیتا ہے
قوت، رحمت، قدرت یسوع دیتا ہے
سات سروں کے میٹھے گیت سناتا ہوں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید