Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
پاک روح سے جیوں یسوع میں مروں ، یہ تمنا میری خداوند ہے - فاختہ

پاک روح سے جیوں یسوع میں مروں ، یہ تمنا میری خداوند ہے

ارنسٹ مل غزلیات مطالعات: 59 پسند: 0

پاک روح سے جیوں یسوع میں مروں ، یہ تمنا میری خداوند ہے
پاک روح جاں جسم کو چھوتا رہے ، یہی خواہش میری خداوند ہے
1
پاک روح ساتھ ہو سکھاتا رہے ، روز یسوع سے وہ ملاتا رہے
حکمتِ ناصری دلاتا رہے ، یہی خواہش میری خداوند ہے
2
پاک روح تو خدائے پاک کا روح، پاک روح تو مسیح یسوع کا روح
باپ بیٹا اور روح سبھی پائیں، یہی خواہش میری خداوند ہے
3
پاک روح آج تو یسوع کا مسح، ہم پہ بھی اس طرح اترنے دے
آگ آئے زبانیں ہوں نازل ، یہی خواہش میری خداوند ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید