Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اندھے آتے ہیں آنکھیں پاتے ہیں - فاختہ

اندھے آتے ہیں آنکھیں پاتے ہیں

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 58 پسند: 0

اندھے آتے ہیں آنکھیں پاتے ہیں
روگی روگوں سے پاتے آرام
یسوع مسیح کے نام سے
کیسے عجب ہوئے کام
(۱)
آتما کا گہر ا مسح چھایا ہے
جوتی جگانے پربھو آیا ہے
قیدی رہائی پاتے ہیں
برے کی تعریف گاتے ہیں
لنگڑے چلتے ہیں ، بہرے سنتے ہیں
خوب پورا ہوا ہے کلام
(۲)
یسوع کا خون بہا سب کے لئے
جیون کی شمع جلی سب کے لئے
پاپی کے پاپ لئے اس نے اٹھا
روگی کے روگ دئیے اس نے مٹا
غنچے کھلتے ہیں ، دیپ جلتے ہیں
غٹا غٹ پی لے یسوع کا جام
(۳)
خالی نہ جائیں ہم آج کی شام
یسوع مسیح سے پائیں پورا آرام
وہی خداوند ہے وہی کلام
بھائیو سنا ذرا مل کا پیغام
بھوکے کھاتے ہیں ، پیاسے پیتے ہیں
مفت مکتی ملے ہے انعام
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید