Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تیرے لہو کے وسیلے ہو گئے پاپ شما - فاختہ

تیرے لہو کے وسیلے ہو گئے پاپ شما

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 55 پسند: 0

تیرے لہو کے وسیلے ہو گئے پاپ شما
تیری صلیب سے یسوع پا گئے روگی شفا
تیرا لہو ، تیرا لہو ، تیرا لہو کرتا ہے پاپ شما
۱
ہڈیوں میں جاں جو نہ ہو یسوع کا خون مانگ لے
درد بیاں جو نہ ہو یسوع کا خون مانگ لے
دل کو سکوں جو نہ ہو یسوع کا خون مانگ لے ،
بہتا لہو، بہتا لہو ، بہتا لہو ہم کو بھی دے گا ضیا
۲
لہو کی قیمت ذرا مریم کی ممتا سے پوچھ
اکلوتے بیٹے کا دام پاک یہوواہ سے پوچھ
پوری شفا کا پیغام کانٹوں اور کوڑوں سے پوچھ
پاک لہو ، پاک لہو، پاک لہو ہم کو بھی دیگا شفا
۳
سونے اور چاندی سے بھی یسوع کا خون قیمتی
گھوڑوں اور رتھوں سے بھی یسوع کا خون قیمتی
رشتوں اور ناتوں سے بھی یسوع کا خون قیمتی
زندہ لہو ، زندہ لہو، زندہ لہو کرتا ہے ہم کو رہا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید