Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
شعلے ہیں ناصری کے ہوائیں بجھائیں کیوں - فاختہ

شعلے ہیں ناصری کے ہوائیں بجھائیں کیوں

ارنسٹ مل غزلیات مطالعات: 70 پسند: 0

شعلے ہیں ناصری کے ہوائیں بجھائیں کیوں
خادم ہیں ہم خدا کے بلائیں ڈرائیں کیوں
1
آنکھوں میں روشنی ہے خداوند کے پیار کی
قاصد ہیں راستی کے نہ روحیں بچائیں کیوں
2
تازہ مسح میں بھیگی قبائیں ہیں زیب تن
فتح سے بڑھ کے غلبہ نہ شیطاں پہ پائیں کیوں
3
یسوع کے خونِ پاک کے چھینٹوں کے ساتھ ساتھ
روح القدس گواہ ہے کہیں اَور جائیں کیوں
4
ملؔ کو خدا نے چن لیا اپنا بنا لیا
ابنِ خدا کے گیت نہ قوت سے گائیں کیوں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید