Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کچھ کہتے مجھ کو مسح شدہ، کچھ کہتے مجھ کو ربّی - فاختہ

کچھ کہتے مجھ کو مسح شدہ، کچھ کہتے مجھ کو ربّی

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 76 پسند: 0

کچھ کہتے مجھ کو مسح شدہ، کچھ کہتے مجھ کو ربّی
کچھ کہتے برہ ذبح شدہ، پر یسوع کہتے سب ہی
گر جاننا چاہو مجھ کو چرنی تک چل کر آؤ
دل اپنا دان کرو مجھ کو اور جنم نیا سب پاؤ
میرا نام یسوع ہے گناہوں کی شفا میں ہوں
۱
چرنی میں نہیں بچھونا چرنی میں جانکنا چھوڑو
اب سولی نہیں ٹھکانہ، سولی پر رونا چھوڑو
ہے حکم یہ میرا بچو کُل دنیا تک تم جاؤ
راہ حق اور زندگی میں ہوں یہ دنیا کو بتلاؤ
میرا نام یسوع ہے زندگی کاراہ میں ہوں
۲
اندھوں کو آنکھیں دو تم پیاسے کی پیاس بجھاؤ
جو آگے میں جلنے کو ہیں تم جھپٹو ان کو بچاؤ
بھکاری تو نہیں تم نہ یوں ہی ہاتھ پھیلاؤ
ایمان رکھو اور شک نہ کرو جو کچھ مانگو سو پاؤ
میرا نام یسوع ہے شاہوں کا شاہ میں ہوں
۳
اب وقت ہے تھوڑا باقی میں آؤں گا پھر لینے
روح پاک سے مشعلیں بھر لو روح پاک کے پہنو گہنے
پر یاد رکھو یہ پیارو کچھ ظلم بھی ہوں گے سہنے
میں غالب ہوں شیطانوں پر تم بالکل نہ گھبراؤ
میرا نام یسوع ہے زندہ خدا میں ہوں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید