Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آئے ہیں آئے ہیں تیرے چرنوں میں آئے ہیں - فاختہ

آئے ہیں آئے ہیں تیرے چرنوں میں آئے ہیں

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 44 پسند: 0

آئے ہیں آئے ہیں تیرے چرنوں میں آئے ہیں
لائے ہیں لائے ہیں دل نذرانہ لائے ہیں
کام یسوع ناصری سے کس نے دکھائے ہیں
باپ بیٹے پاک روح سے ملنے ہم آئے ہیں
چلو چلو چلو چلو ، یسوع مسیح کو سجدہ کرو
۱
دنیا کا نور تُو نے بن دکھلایا
خون بہایا اپنا بنایا
لعزر سے مُردے کو تُو نے جلایا
جیون کا جل یسوع تجھ ہی سے پایا
۲
آنکھوں میں بسایا ہے دل میں بٹھایا
جیون کا جل یسوع تجھ ہی سے پایا
تُو ہی ہے زندہ تُو ہی تابندہ
تیرے کلام نے جینا سکھایا
۳
چاہت کے پھول اور گیتوں کی مالا
رتبہ تیرا یسوع سب سے ہے اعلیٰ
اکلوتا بیٹا تُو ہی خدا کا
تجھ کو جو پایا جیون کو پایا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید