Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
پرستش کے پھولوں کی مالا - فاختہ

پرستش کے پھولوں کی مالا

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 69 پسند: 0

پرستش کے پھولوں کی مالا
لاتے ہیں ہم لاتے ہیں ہم
شکرگزاری کے نغمے
سناتے ہیں ہم گاتے ہیں ہم
۱
نظاروں ستاروں بہاروں کا مالک
سمندر کی لہروں کناروں کا مالک
یہ پھولوں کے رنگ جو سجاتے گلشن
تو رنگوں ترنگوں امنگوں کا مالک
قدرت تیری کے بڑے کام
بتاتے ہیں ہم گاتے ہیں ہم
۲
تو نورِ الہیٰ ہے بخشے ضیا تو
گناہوں کو دھو کر بنائے نیا تو
اکیلا نہ چھوڑے ہے دے اپنا روح
جہاں دو جمع ہوں ہے حاضر وہاں تو
حمد و ثنا کے یہ نغمے
گاتے ہیں ہم گاتے ہیں ہم
۳
تیرا رتبہ اعلیٰ تو زندہ خدا
تو ہی ابتدا اور تو ہی انتہا ہے
نہ تجھ سا ہے کوئی ، نہ کوئی ہوا ہے
نہ بدلے کبھی تو تو یکساں خدا ہے
سجدے میں تیرے جبیں کو
جھکاتے ہیں ہم گاتے ہیں ہم
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید