Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تیرا میرا پیار ہے کتنا سہانا - فاختہ

تیرا میرا پیار ہے کتنا سہانا

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 62 پسند: 0

تیرا میرا پیار ہے کتنا سہانا
دنیا کا نور تو میں ہوں پروانہ
تیری محبت میرا فسانہ
تیرا لہو میری شفا کا پیما نہ
(۱)
جسم کی تازگی روح کی مخلصی
یہ تیرا لہو ہے میرے ناصری
تیری انجیل سے نہیں شرمانا
تیرے کلام سے نہیں گھبرانا
(۲)
چھلنی ہوا تو میرے لئے یسوع
بن گیا پاپ تو جگ کے لئے یسوع
تیرا گھر ہے مسیح ابدی کاشانہ
تجھ میں خدا کو میں نے پہچانا
(۳)
مکتی داتا پالن ہارا
مریم کا خدا میرا سہارا
دل کا قرار تو سب نے ہے مانا
زندگی کا راز تو جانے ہے زمانہ
(۴)
شکر تیرا یسوع حمد تیری خدا
سار ا جلال ہم دینگے تجھے سدا
خوشی کا یہ دن ہے خوش ہے زمانہ
تجھ کو قبول ہو میرا نذرانہ
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید