Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
دل میں بسا رہ تُو دل میں سجا رہ تُو - فاختہ

دل میں بسا رہ تُو دل میں سجا رہ تُو

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 53 پسند: 0

دل میں بسا رہ تُو دل میں سجا رہ تُو
پکڑوں جڑ میں تجھ میں خدایا مجھ میں پھلا رہ تُو
۱
حکمت کا روح جان جسم اور روح کو بھرتا جائے
دل کی آنکھیں روشن روشن صاف نظر تُو آئے
بنتا جاؤں مانند تیری، چھانٹا کاٹتا رہ تُو
۲
مجھے جلا کر ساتھ مسیحا تُونے سنگ بٹھایا
لہو بہا کر پاک یسوع کا جیون نیا دلایا
اپنی شفقت اپنی رحمت روز دکھاتا رہ تُو
۳
مجھ کو بس درکار مسیحا تیری صحبت ہے
تو ہی میرا زور یہوواہ تو ہی قدرت ہے
ملؔ کو ہر دم روح القدس آپ جگاتا رہ تُو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید