Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
جن کو خدا نے جوڑا ہے کبھی ان کو جدا نہ کرنا - فاختہ

جن کو خدا نے جوڑا ہے کبھی ان کو جدا نہ کرنا

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 65 پسند: 0

جن کو خدا نے جوڑا ہے کبھی ان کو جدا نہ کرنا
انمول گھڑیوں کی لڑیوں سے کبھی ان کو جدا نہ کرنا
1
جسم کی مانند جان کے نازک رکھنا محبت اس سے
یسوع کی شہزادی ہے یہ کرنا الفت اس سے
تو سر اس کا مسیح سر تیرا ، سر تن سے جدا نہ کرنا
2
شوہر سے یوں عہدِ وفا ہو جیسے خداوند سے
عزت کرنا ڈرتی رہنا جیسے خداوند سے
دکھ سکھ میں تو لپٹی رہنا ، دل جاں سے جدا نہ کرنا
3
ہم جو خوشیوں میں ہیں شامل آنکھ نہ ان سے چرائیں
برکت چاہیں اس جوڑے پر ہمت ان کی بندھائیں
جھوٹی سچی باتوں سے کبھی ان کو جدا نہ کرنا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید