Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
داغ ہائے جگر چھپانے کی - فاختہ

داغ ہائے جگر چھپانے کی

وکٹر جان غزلیات مطالعات: 8 پسند: 0

داغ ہائے جگر چھپانے کی
ہم کو عادت ہے مسکرانے کی
۔۔۔
جستجو ایک شرطِ اول ہے
منزلوں کو قریب لانے کی
۔۔۔
اک مکمل جہاں کی خواہش بھی
خود فریبی ہے اس زمانے کی
۔۔۔
دشت گلزار کرتے جاتے ہیں
جن میں جرأت ہو آگے جانے کی
۔۔۔
جب میں اپنوں سے دور جا نکلا
تب حقیقت کھلی فسانے کی
۔۔۔
جانِ ہمت کہاں سے لاؤں میں
اپنی تعمیر آپ ڈھانے کی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید