Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اک ہجومِ الم میں ٹھہری ہے - فاختہ

اک ہجومِ الم میں ٹھہری ہے

وکٹر جان غزلیات مطالعات: 7 پسند: 0

اک ہجومِ الم میں ٹھہری ہے
زندگی بھی تو میری بیری ہے
۔۔۔
مجھ کو جاگیردار کر دے گی
وہ لحد جو ازل سے میری ہے
۔۔۔
ہے ستاروں کو ڈھونڈنے نکلا
زندگی جس کی گھپ اندھیری ہے
۔۔۔
تجھ کو روکوں بھی کس طرح سے میں
تیرا جانا بھی تو ضروری ہے
۔۔۔
امن اور آشتی کی راہوں میں
بے کراں ایک آہ و زاری ہے
۔۔۔
جان! مجھ پر یہ منکشف ہوا آخر
وہ بھی میرے بنا ادھوری ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید