Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
میں مسافر سولیوں کا ، جاگتا ہوں رات دن - فاختہ

میں مسافر سولیوں کا ، جاگتا ہوں رات دن

حزقی ایل سروش غزلیات مطالعات: 50 پسند: 0

میں مسافر سولیوں کا ، جاگتا ہوں رات دن
خون بن کے ہر طرف ، بہہ رہا ہوں رات دن
(۱)
تو نے ٹھکرایا ہے میری دار کو اب یاد رکھ
کب تو لوٹے گا یہی میں ، سوچتا ہوں رات دن
(۲)
تو اکیلا تھک گیا ہےدُور تیری منزلیں
ساتھ مجھ کو لے کے چل دے ، گا رہا ہوں رات دن
(۳)
کس قدر تاریک ہے یہ رہِ گزر تیری سروشؔ
اندھی نگری میں چراغاں ، کر رہا ہوں رات دن
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید