Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
روح کی بارش برسا چاہتی ہے - فاختہ

روح کی بارش برسا چاہتی ہے

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 84 پسند: 0

روح کی بارش برسا چاہتی ہے
خداوند کی شفا آتی ہے
پریم کی برکھا برسا چاہتی ہے
خداوند کی شفا آتی ہے
۱
شفا کا منبع یسوع مسیحا
چھونے کا اُس کو وقت ہے یہ
اپنے ایمان سے اُس کے لہو سے
پاپوں سے دھلنے کا وقت ہے یہ
۲
تیرے گناہ چاہے ہوں قرمزی
برف کی مانند دھو دے گا وہ
پانی اور روح سے دے گا جنم
جھرنوں سی زندگی دیوے گا وہ
۳
اُس پہ نظر کر لے لے شفا
اپنے مسیحا سے لے لے شفا
اُس کی صلیب سے لے لے شفا
اُس کے لہو سے لے لے شفا
۴
کوڑے بھی کھائے تیرے لئے
تیری لئے ہی وہ سولی چڑھا
کچلا گیا وہ تیرے لئے
تیری شفا کو یہ سب سہا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید