Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
خداوند سارے پاپوں کو مٹاتا ہے - فاختہ

خداوند سارے پاپوں کو مٹاتا ہے

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 58 پسند: 0

خداوند سارے پاپوں کو مٹاتا ہے
خداوندسارے بوجھوں کو اٹھاتا ہے
خداوند جان کو موذی سے چھڑاتا ہے
خداوند زور سہارا بھی بن جاتا ہے
۔۔۔
تیرا نام ہے سب سے اعلیٰ ، تو آنکھوں کا اجالا
تو شہد کا میٹھا پیالا، تو نور کا سندر ہالہ
۔۔۔
تیرے نام کے صدقے جائیں
تیرے نام کی ستوتی گائیں
تیرے نام سے آس لگائیں
تیرے نام سے سب کچھ پائیں
تیرے نام پہ بچھ بچھ جائیں
تیرے نام پہ جھک جھک جائیں
تیرے نام پہ مٹ مٹ جائیں
تیرے نام پہ لُٹ لُٹ جائیں
۔۔۔
یسوع نام یسوع نام یسوع نام یسوع نام
۱
ہم تیری پرستش کرنے یسوع آئے ہیں
ہم تیرے روح سے دامن بھرنے آئے ہیں
ہم تیرے نام کو سجدہ کرنے آئے ہیں
ہم تیرا زور اور قدرت دیکھنے آئے ہیں
۲
اے پاک خداوند شکر گزاری لائے ہیں
اے پاک خداوند آسیں لے کر آئے ہیں
اے پاک خداوند خون سے دھلنے آئے ہیں
اے پاک خداوند مسح سے بھرنے آئے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید