Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آنکھوں میں میرے سپنوں میں میری سانسوں میں - فاختہ

آنکھوں میں میرے سپنوں میں میری سانسوں میں

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 54 پسند: 0

آنکھوں میں میرے سپنوں میں میری سانسوں میں
یسوع راجا رہتا ہے
خوابوں میں روح کی جنبش میں میرے گیتوں میں
یسوع راجا رہتا ہے
1
راجا جی راجا جی آپ جو آئے تو دل کو قرار آیا
راجا جی راجا جی آپ جو آئے تو روح پہ نکھار آیا
پھولوں میں ان ستاروں میں ان بہاروں میں
یسوع راجا رہتا ہے
2
یسوع جی یسوع جی جان لٹائی کیوں آپ نے میرے لئے
یسوع جی یسوع جی سولی اٹھائی کیوں آپ نے میرے لئے
رگ رگ میں دل کی دھڑکن میں میرے انگ انگ میں
یسوع راجا رہتا ہے
3
شافی جی شافی جی پیارے مسیحا جی یہی ہے آشا میری
چرنوں میں آپ کے بیٹھا رہوں میں یہی تمنا میری
کرنوں میں چاندنی راتوں میں ان برساتوں میں
یسوع راجا رہتا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید