Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تیرے در پہ آتے ہیں روحِ خدا - فاختہ

تیرے در پہ آتے ہیں روحِ خدا

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 77 پسند: 0

تیرے در پہ آتے ہیں روحِ خدا
تیرا پیار چاہتے ہیں روحِ خدا
۱
سمسون کو تو طاقت ہے دیتا
ایلیاہ کو روٹی کوؤں سے دیتا
آستر کو حکمت اپنی ہے دیتا
تیرا فضل چاہتے ہیں روحِ خدا
۲
داؤد کی تو پرستش میں شامل
ستفنس کی زندہ شہادت میں شامل
لہو سے خریدوں کی آہوں میں شامل
تیرا ساتھ چاہتے ہیں روحِ خدا
۳
مریم کنواری پہ نازل ہوا تُو
مسیحا کی رگ رگ میں ہر دم رہا تُو
رسولوں کی سانسوں میں تیری ہی خوشبو
تیرا رنگ چاہتے ہیں روحِ خدا
۴
خدا اور خداوند کو تُو ہی دکھائے
یسوع ہی ہے رستہ یہ ہر دم بتائے
ہر ایک دل کے مقدس میں تو رہنا چاہے
تیرا پیار چاہتے ہیں روحِ خدا
۵
کلیسیا کو اپنا تُو جوش عطا کر
جوش عطا کر تو ہوش عطا کر
وہ شعلوں سی پھٹتی زبانیں عطا کر
تیری آگ چاہتے ہیں روحِ خدا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید