Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سرخی پاؤڈر میک اپ سارا - فاختہ

سرخی پاؤڈر میک اپ سارا

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 51 پسند: 0

سرخی پاؤڈر میک اپ سارا
کچھ بھی ساتھ نہ جائے گا
سوت قمیض اور چڑھتی جوانی
جھریوں میں ڈھل جائے گا
اپنی روح کی فکر تُو کر لے روح خدا بتلا رہا
وقت چھلکتا پیالہ ہے وقت گزرتا جا رہا
تیرا حال بتا کیا ہوگا یسوع لینے آ رہا
۱
نرک حقیقت، سورگ سچائی
کہاں ٹھکانہ ، بتلا بھائی
نرک میں شیطاں، سورگ میں یسوع
کس سے تُو نے پریت لگائی
راہ حق زندگی یسوع ہی ہے
وچن ہمیں سمجھا رہا
۲
کرمی دھرمی پار نہ اُتریں
مکتی داتا یسوع ہے
اچھے کام بچا نہیں سکتے
شکتی شانتی یسوع ہے
دل کا دروازہ اس لمحے
یسوع کھٹکھٹا رہا
۳
پنچھی بن اُڑ جائے گا
پنجرہ قبر میں رہ جائے گا
موت کا کیا بھروسہ ہے
کچھ بھی ساتھ نہ جائے گا
جنم نیا یسوع سے لے لے
ملؔ تجھ کو بتلا رہا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید