Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
میرا ہوش مسیح جوش مسیح - فاختہ

میرا ہوش مسیح جوش مسیح

ارنسٹ مل غزلیات مطالعات: 49 پسند: 0

میرا ہوش مسیح جوش مسیح
دیوانہ یسوع نام کا
دنیا میں ہوں دنیا کا نہیں
پروانہ یسوع نام کا
۱
مے خانے سے کچھ غرض نہیں
کلام خدا سے پریم مجھے
صنم اور ساغر کچھ کہتے نہیں
مستانہ یسوع نام کا
۲
چکھ لے تو ذرا روح پاک کی مے
کچھ مانگ تو یسوع نام میں
یہ مے مسح سے پُر یارو
دیوانہ یسوع نام کا
۳
ملؔ کو نشہ کچھ ایسا چڑھا
وہ جام پہ جام لگاتا ہے
تم بھی یہ کہو گے ساتھ میرے
فرزانہ یسوع نام کا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید