Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
صبح سویرے آنکھ کھلی تو یسوع تھا - فاختہ

صبح سویرے آنکھ کھلی تو یسوع تھا

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 47 پسند: 0

صبح سویرے آنکھ کھلی تو یسوع تھا
میٹھی نیند کی گہرائیوں میں یسوع تھا
(۱)
ابرہام ، اضحاق ، یعقوب کا زندہ خدا
موسیٰ کی جلتی جھاڑی یسوع میں تھا
چلتے پھرتے بیٹھے اٹھتے یسوع تھا
تنہائیوں میں دکھوں میں بھی یسوع تھا
(۲)
اس کی آنکھیں آگ کے شعلہ کی مانند
سدرک میسک کی بھٹی میں یسوع تھا
آگ اور روح سے بپتسمہ جو دیتا تھا
اک سو بیس پہ روح میں اترا یسوع تھا
(۳)
ابرہام نے دسواں حصہ جس کو دیا
ملکِ صدق سالم کا بادشاہ یسوع تھا
کوئی بھی اس پر پاپ نہ ثابت کر پایا
راہ حق زندگی اول آخر یسوع تھا
(۴)
پاپ سبھی کے جس نے اٹھائے سولی پر
میرا آقا میرا منجی یسوع تھا
موت کے سایہ کی وادی میں ساتھ ہوں میں
کہنے والا تجھ کو مجھ کو یسوع تھا
(۵)
میرے خدا سے کہا خدا نے دہنے بیٹھ
پاک یہوواہ روحِ خدا بھی یسوع تھا
ابنِ آدم ابنِ خدا بھی یسوع تھا
میری آنکھوں میں سانسوں میں یسوع تھا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید