Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
دوستوں کو چھوڑ کر تجھ سے دل لگایا ہے - فاختہ

دوستوں کو چھوڑ کر تجھ سے دل لگایا ہے

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 43 پسند: 0

دوستوں کو چھوڑ کر تجھ سے دل لگایا ہے
خواہشوں کو چھوڑ کر تجھ کو یسوع اپنایا ہے
تو سندر ہے ، تو سندر ہے
تو سندر ہے ، یسوع سندر ہے
۱
خون بہانے والے دلہے
دلہن بچانے والے دلہے
چرنی میں آنے والے دلہے
راست بنانے والے دلہے
تو جیون ہے
۲
شہد سے شیریں اثمار تیرے
جیون دلائیں اطوار تیرے
دھرتی اور امبر شاہکار تیرے
ہم بھی ہیں تو دلدار تیرے
تو میٹھا ہے
۳
تیری کہانی ہم بن جائیں
تیری نشانی ہم بن جائیں
تیرا کلام چراغ ہو راہ کا
تیری قربانی ہم بن جائیں
تو رہبر ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید