Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تشنہ ہونٹوں کے لئے خون کے دھارے کے لئے - فاختہ

تشنہ ہونٹوں کے لئے خون کے دھارے کے لئے

ارنسٹ مل غزلیات مطالعات: 87 پسند: 0

تشنہ ہونٹوں کے لئے خون کے دھارے کے لئے
شکر کرتا ہوں یسوع تیرے کفارے کے لئے
۱
تاج پھولوں کا نہیں کانٹوں کا سر پر دیکھا
ہو بھلا تیرا یسوع ایسے نظارے کے لئے
۲
پیار کے موتی پروتا ہی گیا تیرا لہو
ڈوبنے والو یہ کشتی ہے کنارے کے لئے
۳
کل محبت کی نشانی ہے صلیب یسوع
کیلوں کوڑوں سے سچا جسم بیماروں کے لئے
۴
عشق کے رنگ یہوواہ نے بھرے سولی پر
غزل ملؔ نے بھی کہی راج دلارے کے لئے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید