Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
توڑتے ہیں دل دنیا والے ، جب جب موقع ملے - فاختہ

توڑتے ہیں دل دنیا والے ، جب جب موقع ملے

ارنسٹ مل غزلیات مطالعات: 43 پسند: 0

توڑتے ہیں دل دنیا والے ، جب جب موقع ملے
جوڑتے ہیں دل یسوع پیارے ، جب جب موقع ملے
۱
رشتے ناطے قسمیں وعدے، یسوع ہیں کچے دھاگے
اس کا لہو ہی پار اتارے ، جب جب موقع ملے
۲
جب بھی اداسی آن دبائے، من ہو میلا کچھ نہ بھائے
یسوع مسیح کو ساتھ لے پیارے ، جب جب موقع ملے
۳
ملؔ کا پیالہ پاپوں والا، پی گیا یسوع، کھا کر بھالا
پیار مسیحا سب کوسنوارے ، جب جب موقع ملے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید