Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
مجھے تجھ سے پیار ہے یسوع - فاختہ

مجھے تجھ سے پیار ہے یسوع

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 56 پسند: 0

مجھے تجھ سے پیار ہے یسوع
ہاں میرا یار ہے یسوع
یار ایسا جس نے جان لُٹائی
پیار ایسا میری جان بچائی
۱
خود یہوواہ نیچے آیا، پیار یسوع نے دکھایا
توڑے بندھن پاپیوں کے ، جنم نیا ہے دلایا
مُکتی کا ہار ہے یسوع
ہاں میرا یار ہے یسوع
۲
پاک روح کی رہنمائی، آن یسوع نے دلائی
تُو سراپا ہے یہواہ ، تُو سراپا ہے بھلائی
جوڑے دل کے تار ہے یسوع
ہاں میرا یار ہے یسوع
۳
چھُٹ گئے ہیں ہم سزا سے
بھر گئے ہیں ہم ضیاؔ سے
اس لہو کا ہے کرشمہ ، زندگی ہے پُر خدا سے
نیا کرتا پار ہے یسوع
ہاں میرا یار ہے یسوع
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید