Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ماں ہے دریا - فاختہ

ماں ہے دریا

ارنسٹ مل گیت مطالعات: 52 پسند: 0

ماں ہے دریا
پیار کا دریا
۱
کتنی مبارک ہے سچ مچ وہ ماں
یسوع مسیح کی جو کرتی ثنا
بائبل سے بچوں کو کرتی جواں
یسوع کی باتیں سکھاتی سدا
۲
ماں کی محبت نہیں ہوتی کم
اپنی اولاد کا سہتی ہے غم
ماں کی دعا میں خداوند کا دم
ماں کی دعائیں ہے سنتا خدا
۳
ماں جی نہ بھولیں گے تیری وفا
تیری محبت اور تیری ضیا
تجھ میں نظر آیا اکثر خدا
اپنے گھرانے پہ تُو ہے فدا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید