Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
محبت نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے - فاختہ

محبت نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے

حزقی ایل سروش گیت مطالعات: 57 پسند: 0

محبت نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے
بنا اِس کے جینا تو کچھ بھی نہیں ہے
۱
پہاڑوں کو اُن کی جگہ سے ہٹا دوں
غریبوں کی خاطر سبھی کچھ لُٹا دوں
۲
فرشتوں کی بولی میں کرنا شفاعت
جلانا بدن اور کرنا حمایت
۳
اُمید اور ایمان ، محبت یہ تینوں
کہ یہ ہمسفر ہوں گے زینوں بہ زینوں
۴
محبت مگر ہے سروشؔ اِن میں افضل
رہِ زندگی میں ہے مانند مشعل
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید