Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
لمحہ رخصت کا ہے قریب آیا - فاختہ

لمحہ رخصت کا ہے قریب آیا

ثمینہ گل وفا غزلیات مطالعات: 53 پسند: 0

لمحہ رخصت کا ہے قریب آیا
درد کا کیسا ہے نصیب پایا
لفظ سارے ہیں لب پہ ٹھہرے ہوئے
خامشی نے یہ کیا ہے دکھلایا
پھر وہ باتیں کرے ہے آنکھوں سے
ایسا ممکن نہیں ہے ہو پایا
منزلوں کا نشان غائب ہے
وہ سفر میں ہی مجھ کو چھوڑ آیا
رخصت ہونا تو رسمِ دنیا ہے
رخصتی میں فقط ہےغم پایا
میرا منظر ابھی ادھورا ہے
خواب میرا وفا ہے دھندلایا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید