Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
شہزاد (ہاشمؔ) - فاختہ

شہزاد (ہاشمؔ)

ثمینہ گل وفا صریرِ خامہ مطالعات: 52 پسند: 0

ثمینہ گل کی شاعری انکی تہذیب کی آئینہ دار
شہزاد (ہاشمؔ)
ثمینہ گِل شاعرہ جنہوں نے اپنا تخلص وفاؔ کا انتخاب کیا جو میرے نزدیک ایک منفرد تخلص ہے
گو کہ یہ ان کا پہلا شاعری کا مجموعہ ہے تمام تر اشعار نظموں اور غزلوں کو پڑھنے کے بعد یہ کہنا غلط نہیں ہو گا اک معیاری ، خوبصورت اور منفرد کتاب ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ بہت بڑے الفاظ کا استعمال اتنا زیادہ نہیں لیکن جن الفاظ کا استعمال انہیں نے فرمایا بہترین اور عام فہم۔ میرے لیے یہ کہنا کہ ان کی شاعری کو پڑھنا اور سمجھنا قدرے سہل ہے، اور سب سے حسیں بات کہ جس انداز سے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس سے ان کی تہذیب کا علم ہوتا ہے۔ ان سے یہ اندازہ لگانا کہ ان کی رغبت اردو سے کس قدر ہے، کچھ لوگوں کے بولنے سے ان کے لہجے کی شائستگی کا علم ہوتا ہے مجھے ان کے لکھےالفاظ میں محسوس ہوئی ۔ تخیل کا ذکر کریں تو شاعری کسی بھی شاعر کا خیال ہی ہوتا ہے، دیکھنا یہ کہ کس انداز سے کن الفاظ سے شاعر نے اپنے تخیل کو تخلیقی جامہ پہنایا ، ردیف قافیہ اوزان بحر یہ سب بعد کی بات ہو جاتی ہے۔ ثمینہ گِل صاحبہ کی ادائیگی اشعار یوں کہ ۔۔۔
ہم اشعار میں انہیں بیان تو نہیں کرتے پر ھاشمؔ
ہر لہجے کی تہہ کھلے تو ان کا مکھڑا عیاں ہوتا رہا
بہت سی نیک تمنائیں اور کامیابی وکامرانیاں کی دعائیں اور اللہ تعالیٰ آپ کے قلم کو قوت عطاء فرمائیں
شہزاد (ہاشمؔ)
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید