Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
یوسف پروازؔ، امریکہ - فاختہ

یوسف پروازؔ، امریکہ

ثمینہ گل وفا صریرِ خامہ مطالعات: 60 پسند: 0

وفا کے رنگ
ثمینہ گل وفاؔ کا پہلا شعری مجموعہ کلام وفا اشاعت کے بعد قاری کے ہاتھ میں ہے اور مجھے اس شعری مجموعہ وفا اور ثمینہ گل وفا کی شاعری پر اپنی رائے دینی ہے۔ میرے لئے یہ باعث مُسرت لمحہ ہے کہ مجھے ثمینہ وفا کی کتاب پر رائے دینے کا شرف حاصل ہوا ۔
خوب صورت لب و لہجے کی شاعرہ ثمینہ گل وفا اردو شاعری کی دُنیا میں ایک نئی لیکن معتبر آواز ہیں ان کا انداز بیاں نہایت سادہ موثر اور دلکش ہے جو قاری کو اپنی جانب کھینچے کی اہلیت رکھتا ہے یہی وفا کی انفرادیت ہے
آپ کی شاعری عملی انسانی زندگی سے گہری مطابقت رکھتی ہے زبان اور فن شاعری کے حوالے سے ثمینہ وفا ایک بہترین تخلیقکارہیں جو شاعری کے تمام تر تقاضوں سے با خبر ہیں میں نے شعری مجموعہ وفا کا مسودہ پڑھا تو محسوس ہوا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے شعر کہہ رہی ہیں۔ زبان کی پختگی اور شعری بندش نے یہ راز مجھے پر کھولا ہے ۔ تا ہم اردو شاعری میں آگے بڑھنے کے لیئے ثمینہ کےسامنے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔شعری روایات کو ساتھ لے کر چلنے والی شاعرہ ثمینہ وفا کے پہلے مجموعہ کلا م وفا میں غزلیات نظمیں قطعات اور متفرق اشعار ہیں گویا چار اصناف سخن کو ثمینہ وفا نے اپنے اظہار ِ خیال کا ذریعہ بنایا ہے۔ خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ اِس مشقِ ِسخن میں کامیاب و کامران ہیں۔
مجموعہ کلام میں انسانی جذبات محسوسات تجربات اور مشاہدات کو اولیت دی گئی ہے یہاں آپ کو جدید شاعری کے ساتھ کہیں کہیں قدامت پسندی اور روایتی شاعری کے نمونے بھی تحریر ملیں گے ۔ کہنے کا مقصد ہے کہ وہ قدیم ادبی ورثے اور جدید شاعری سے پوری طرح جڑی ہوئی ہیں اور موجودہ دورکی ترقی پسند شاعرہ ہیں ۔
معاشرے پر بھی گہری نظر ہے زمانے کے نشیب و فراز کو شعروں میں ڈھلنے کے فن سے واقف ہیں وہ بدلتی رتوں کو خوش آمدید کہتی ہیں لیکن معاشرے کو جدیدیت کے نام پر پائمال کرنے کے حق میں نہیں ان کے منظوم شعری نمونے بھی اِس مجموعہ کلام میں مودجود ہیں جو ثمینہ کے قد میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔
مجموعہ کلام وفا ثمینہ وفا کی پہلی ادبی منزل ہے اسے مزید آگے بڑھنا ہے ثمینہ وفا کی طبیعت موزوں ہے وہ اپنے قلم سے اردو شاعری کو مزید نئی تخلیقات پیش کرنے کی پوری قوت رکھتی ہے ادب کا وسیع و
عریض مکتب ثمینہ پر دیگر افراد کےلئے ہمشیہ کھلا ہے نئے آنے والے لکھاریوں ادیبوں اور شاعروں کو ہمشیہ خندہ پیشانی سے خوش آمدید کہتا ہے اور جانے والوں پر اپنے در کبھی بند نہیں ہونے دیتا۔
ثمینہ وفا کا شعری مجموعہ وفا اردو ادب میں ایک بہترین اور جاندار اضافہ ہے جو نئے لکھنے والوں کےلئے مشعل راہ بھی ہے ۔ اَس میں ثمینہ وفا نے وفا کے خوبصورت رنگ بھرے ہیں ۔ میں آخر میں قاری کی دلچسپی کو مِدنظر رکھتے ہوئے وفا سے چند اشعار نمونے کے طور پر آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اُمید ہے آپ کو میرا یہ انتخاب پسند آئے گا۔
نمونہ کلام :
دُعا ہے کس کی کہ ہر قدم پر محبتوں کا ثمر ملا ہے
شجر بھی ایسا کہ جس کی شاخوں میں چاہتوں کا ثمر ملا ہے
۔۔۔
جیون ایک کہانی ہے
اور وہ بھی انجانی ہے
۔۔۔
کیسے ہو چارہ گری دُنیا سے
خوف آتا ہے بہری دُنیا سے
۔۔۔
ہارنے کے اصول لکھوں گی
اپنی وہ پہلی بُھول لکھوں گی
۔۔۔
وفا کا لفظ خالی لفظ کب ہے
وفا تو ایک صیحفہ ہے ازل کا
۔۔۔
قطعہ
ایک تم ہو کہ جسے یار بنا رکھا ہے
دِل کو معلوم ہے دلدار بنا رکھا ہے
اجنبی شخص مجھے تیری محبت کی قسم
تجھ کو ہاں طالعَِ بیدار بنا رکھا ہے
شکریہ
یوسف پروازؔ، امریکہ
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید