Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ماہ پارہ صفدر، سرے، برطانیہ - فاختہ

ماہ پارہ صفدر، سرے، برطانیہ

ثمینہ گل وفا صریرِ خامہ مطالعات: 50 پسند: 0

ثمینہ وفا گل کو پہلے مجموعہ کلام کی اشاعت پر مبارک
کینڈا کے شہر مانٹریال میں مقیم شاعرہ ثمینہ وفا گل کا یہ پہلا مجموعۂ کلام ۔۔وفا۔۔آپ قارئین کے سامنے ہے جس کے فنی اور تخلیقی معیار کا فیصلہ بھی آپکے ہاتھ میں ہے
میں بوجوہ اس مجموعے کا مطالعہ اشاعت سے پہلے نہیں کر سکی اس لیئے ایمانداری کا تقاضا ہے کہ شاعری کے حوالے سے گریز کیا جائے تا ہم شاعری کے میدان میں خواتین کی شمولیت میں ثمینہ وفا بے شک ایک نیا اضافہ اور ہوا کا تازہ جھونکا ہوں گی۔
وفا مجھکو ہے ہر ظالم سے نفرت
نصاب زندگی اب بس یہی ہے
مجھے اس شعری مجموعے کی خالق کے توسط سے ایک مختلف جہت سے بات کرنی ہے اور اسکا تعلق پاکستان کے اور اردو زبان کے مسیحی


شاعروں ادیبوں سے ہے۔ پاکستان میں ایسے شعرا میں نسرین انجم بھٹی، کنول فیروز، نذیر قیصر اور مرحوم یوسف نیئر اہم نام ہیں۔
میرا استدلال ہے کہ مسیحی شاعروں اور ادیبوں کو مین اسٹریم یا قومی دھارے میں شامل کرنا ایک متوازن اور ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل کے لیے نہایت ضروری ہے۔ یہ نہ صرف ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ ادبی منظرنامے کو مزید وسعت اور گہرائی فراہم کرتا ہے۔
مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمہ فروغ پاتا ہے اور ادب میں متنوع موضوعات اور زاویہ نگاہ شامل ہوتے ہیں۔ مسیحی ادیبوں کی شرکت ادب میں مذہبی ہم آہنگی اور انسانی قدروں کے فروغ کا ذریعہ بن سکتی ہے، جو ایک مضبوط اور پرامن سماج کے قیام میں مددگار ہے۔
میں ثمینہ وفا گل کو انکے پہلے مجموعہ کلام کی اشاعت پر مبارک دیتی ہوں اور انکی ترقی اور کامیابی کے لیئے دعا گو ہوں۔

ماہ پارہ صفدر۔۔۔سرے۔۔ برطانیہ
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید