Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اب جو ظالم سے دل لگانا ہے - فاختہ

اب جو ظالم سے دل لگانا ہے

ثمینہ گل وفا غزلیات مطالعات: 54 پسند: 0

اب جو ظالم سے دل لگانا ہے
لکھنا جیسے نیا فسانہ ہے
مجھکو معلوم ہے میں جانتی ہوں
تم نے بھی مجھ کو آزمانا ہے
کس لیئے اتنی خامشی صاحب
کیا مصبیت یہ دل لگانا ہے؟
کیا غضب کا ھدف ہے دل میرا
کیا غضب کا ترا نشانہ ہے
روز کا تجھ سے ملنا ایسا ہے
سانس کا جیسے آنا جانا ہے
تیری باتیں گُلاب مہکے ہُوئے
تیرا انداز باغیانہ ہے
اب محبت بھی کاروبار وفا
اب وفا کا کہاں زمانہ ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید