Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
لکھ کے رکھ دوں تو محبت کو گلہ ہوتا ہے - فاختہ

لکھ کے رکھ دوں تو محبت کو گلہ ہوتا ہے

ثمینہ گل وفا غزلیات مطالعات: 55 پسند: 0

لکھ کے رکھ دوں تو محبت کو گلہ ہوتا ہے
ایسا کب سب کو بھلا زخم ملا ہوتا ہے
وہ تو آتے ہی نہیں ہم کہ بُلا کر ہارے
ایسا کیا عشق کی دنیا میں بھلا ہوتا ہے؟
سانس سینے میں الجھتا ہے تو یوں لگتا ہے
جس طرح زلزلے میں شہر ہلا ہوتا ہے
صاحبِ عقل و فہم کوئی بتائے گا مجھے؟
کیا گریباں کسی عاشق کا سلا ہوتا ہے
اس طرح بدلے ہیں دنیا نے وفا کے معنی
اب تو ہر جیت کا بس ہارصلہ ہوتا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید