Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
یہ کون ہے؟ - فاختہ

یہ کون ہے؟

ثمینہ گل وفا نظمیں مطالعات: 51 پسند: 0

یہ کون ہے؟
۔۔۔
یہ کیا ہوا کہ ہوا نے میرے
دلِ حزیں کے
تمام در خود ہی وا کیئے ہیں
میری نگاہوں میں اک عجب سی جو روشنی ہے
یہ روشنی کس طرح سے
کہاں سے آئی خبر نہیں ہے
یہ کون چپکے سے دل میں آ کے مکیں ہوا ہے
یہ کس نے میری تمام سانسوں کو اپنی سانسوں میں قید کرکے
امر کیا ہے
یہ کون ہے جو زبور جیسی چمکتی آنکھوں سے دیکھتا ہے
تو میرے سارے وجود میں
اک روشنی اترتی ہے دھیرے دھیرے
یہ کون ہے جو مقدس انجیل کی طرح سے
تمام لفظوں میں سچ ہی سچ ہے
یہ کون ہے جو خدائے عشاق کا فرستادہ آدمی ہے
کہ جس نے میرے روئیں روئیں میں
خدا کا پیغام بھر دیا ہے
مری وفا کو امر کیا ہے
شجر کو جوں باثمر کیا ہے
یہ کون ہےجو تمام لمحوں میں رہ رہا ہے
جو عشق کے بھی معانی مجھکو بتا رہا ہے
جو مجھکو وہ سارے رستے دکھا رہا ہے
جو میری سوچوں سے ماورا تھے
یہ کون ہے اے خدائے واحد
بتا دے مجھ کو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید