Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ہوا رستہ نہ روکے تو کہاں جاؤں - فاختہ

ہوا رستہ نہ روکے تو کہاں جاؤں

نذیر قیصر نظمیں مطالعات: 22 پسند: 0

ہوا رستہ نہ روکے تو کہاں جاؤں
اگر دہلیز سے باہر قدم رکھوں
لہو میں بھیگتی ایڑی
مرے ماتھے پہ موسم کی کہانی ثبت کرتی ہے
کٹے بازو درختوں سے جُدا شاخوں کی صورت
آنگنوں میں پھڑ پھڑاتے ہیں
گھروں میں قحط کی پرچھائیاں
جسموں کا ماتم ہیں
گلی میں تیغ بے اولاد کرتی ہے
ہوا رستہ نہ روکے تو کہاں جاؤں؟
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید