Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اے سُرخ ستارے مشرق کے - فاختہ

اے سُرخ ستارے مشرق کے

نذیر قیصر نظمیں مطالعات: 31 پسند: 0

اے سُرخ ستارے مشرق کے
سنگینوں پر جو پُھول کِھلے
وہ کِس کے لہُو کی دولت تھے
جو پاؤں دُھول میں دُھول ہوئے
وہ کس منزل کی قسمت تھے
اے سُرخ ستارے مشرق کے
آدھی دھرتی، آدھا سُورج
کس تیغ کی نوک پہ گھوم گئے
پھانسی کی اندھی رسی پر
وہ کون سجیلے جُھوم گئے
اے سُرخ ستارے مشرق کے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید