Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اُداس موسم میں ایک نظم - فاختہ

اُداس موسم میں ایک نظم

نذیر قیصر نظمیں مطالعات: 32 پسند: 0

اُداس موسم میں ایک نظم
۔۔۔
کون روک سکتا ہے
خوشبوؤں کی راہوں کو
خار دار تاروں سے
کون کاٹ سکتا ہے
آنے والی کرنوں کی
اُنگلیاں کٹاروں سے
صبح چھپ نہیں سکتی
ابر کے حصاروں سے
زخم زخم شاخوں میں
پُھول کھلنے والے ہیں
خامشی کے چہرے پر
ہونٹ ہلنے والے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید