Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
میں اگر رات لکھوں - فاختہ

میں اگر رات لکھوں

نذیر قیصر نظمیں مطالعات: 39 پسند: 0

میں اگر رات لکھوں
۔۔۔
میں اگر جسم بانٹوں
تو کیا تم، مِرے ساتھ راہوں میں
اپنے بریدہ سروں کے
عَلم لے کے نکلو گے؟
میں اگر زخم پہنوں
تو کیا تُم کسی تیغ سے
سرد ہونٹوں پہ گرتی ہوئی بوند کا
ذائقہ بن کے ٹپکو گے؟
میں اگر رات لکھوں
تو کیا تُم کرن بن کے
کالی ہواؤں کے
صفحوں پہ اُترو گے؟
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید