Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بُجھی ہوئی ہیں جو شمعیں وہ جھلملائیں کیا - فاختہ

بُجھی ہوئی ہیں جو شمعیں وہ جھلملائیں کیا

نذیر قیصر غزلیات مطالعات: 28 پسند: 0

بُجھی ہوئی ہیں جو شمعیں وہ جھلملائیں کیا
جو یاد بھی نہیں آتا اُسے بھلائیں کیا
۔۔۔
اُجڑ چکے ہیں در و بام بے چراغ ہیں گھر
تلاش کرتی ہیں گلیوں میں اب ہوائیں کیا
۔۔۔
بہت طویل ہے منزل بہت قریب ہے گھر
یہ سوچتے ہوئے رستے سے لوٹ جائیں کیا
۔۔۔
میں پیڑ ہوں میری نبضیں زمیں کے ہاتھ میں ہیں
جو شاخ مجھ میں نہیں اس میں پُھول آئیں کیا
۔۔۔
جو مہتاب کی کرنوں کا بار اُٹھا نہ سکے
ستارۂ سحری سے نظر ملائیں کیا
۔۔۔
میں آج رات کے پردے میں کل کا سورج ہوں
یہ ٹوٹتے ہوئے تارے مُجھے ڈرائیں کیا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید