Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آثارِ سفر بتا رہے ہیں - فاختہ

آثارِ سفر بتا رہے ہیں

نذیر قیصر غزلیات مطالعات: 24 پسند: 0

آثارِ سفر بتا رہے ہیں
ہم تیرا سُراغ پا رہے ہیں
۔۔۔
جو پیڑ کٹے ہیں لوگ اُن کو
لاشوں کی طرح اُٹھا رہے ہیں
۔۔۔
آنکھیں ہیں کُھلی ہوئی مگر ہم
خوابوں کو گلے لگا رہے ہیں
۔۔۔
اپنا بھی بدن سُلگ رہا ہے
وہ ہونٹ بھی تھرتھرا رہے ہیں
۔۔۔
لہجہ ہے کہ شمعیں جل اُٹھی ہیں
الفاظ پگھلتے جا رہے ہیں
۔۔۔
دِل رہگذار ہے کسی کی
قدموں کے نشاں بتا رہے ہیں
۔۔۔
لفظوں کے حصار کھینچتا ہوں
مضمون بکھرتے جا رہے ہیں
۔۔۔
کیا صبح قریب آ گئی ہے
کیوں لوگ دئیے بُجھا رہے ہیں
۔۔۔
ہم تیشۂ کربِ آگہی سے
دیوارِ ابد گرا رہے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید