Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تم سوچتے ہو نا؟ - فاختہ

تم سوچتے ہو نا؟

ثمینہ گل وفا نظمیں مطالعات: 42 پسند: 0

تم سوچتے ہو نا؟
۔۔۔
تم اکثر سوچتے ہو گے
کہ جو تم سُننا چاہتے ہو وہ میں تم سے نہیں کہتی
کیوں خوابوں میں نہیں رہتی
ہوا نے کان میں میرے
جو مصرعے گنگنائے ہیں
وہ سب مصرعے تمہاری گفتگو کا عکس ہیں بے شک
وہی لہجہ
وہی الفاظ
وہ ہی تلخ سی باتیں
مگر جب سوچتے ہو مجھکو تو جیسے
ہر اک موسم بدلتا ہے
میراچہرہ نکھرتا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید