Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
حرف اول اسکے نام سے جو زمین و آسمان کا خداوند ہے - فاختہ

حرف اول اسکے نام سے جو زمین و آسمان کا خداوند ہے

ثمینہ گل وفا نظمیں مطالعات: 55 پسند: 0

حرف اول اسکے نام سے جو زمین و آسمان کا خداوند ہے
۔۔۔
میرے مسیحا
الفاظ کہاں ہیں کہ تیری تقدیس کر سکوں میں
فکر اورسوچ سے ماورا
جو نہ کسی حد میں آئے اور نہ کسی وجود میں سمائے
اندھیرےسے ڈری سہمی ہوئی میں اسی نور سے روشنی لیتی ہوں
میں جو زمیں کا نمک ہوں
راہ حق اور زندگی کا نور تیرے لہو کی خوشبو سے لیتی ہوں
یہ ساری دنیا اے مسیحائے جہاں تجھ ہی میں سماتی ہے
کہ تو نے ہی مصلوب ہو کر اسے بقا دی
میری بے وفائی کو بھی
میرے مسیحا نے وفا کا روپ دیا
ہزاروں رستے بھٹکنے کے بعد
زندگی کا رستہ فقط توہی ہے
توہی ہے اول اور آخر بھی توہی ہے
سبھی وعدے تیرے نام سے سچے ہیں
اور تو ہی خداوند مایوسیوں میں امید سحر ہے
میرا مسیحا میرا خداوند
میری سانسسوں کا تسلسل ہے
میرے سارے حرف لفظ تیرے نام سے تجسیم ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید